عام رواج سا ھو گیا ھے کہ بالمشافہ یا فون پر بات ختم کرتے یا کسی کو رخصت کرتے ھوئے بلکہ اب تو تمام ریڈیو، ٹی وی میزبان اپنا پروگرام ختم کرتے ھوئے کہتے ھیں کہ: یا اپنا خیال رکھیئے گا(Take care) کبھی ھم نے سوچا کہ اس جملے کے ذریعے ھم اپنے عزیزوں کو کیا پیغام دے رھے ھوتے ھیں؟ اس کا مطلب ھے کہ آپ کی حفاظت یا نگہبانی کرنے والا اور تو کوئی ھے نہیں، آپ اس دنیا میں لاوارث ھیں، اسلئے اپنا خیال خود ھی رکھئے گا۔ اور کبھی سوچا کہ یہ منحوس اور خدا ناشناس جملہ کن خدا شناس اور بابرکت جملوں کی جگہ ھم بولتے ھیں؟ مسلمان کوئی بھی زبان بولتے ھوں, وہ ایسے مواقع پر اپنے عزیزوں کو نہایت بابرکت دعاؤں کےساتھ رخصت کیا کرتے تھے, جنہیں سن کر نہ صرف سننے والے کی روح کی گہرائیوں میں ٹھنڈک کا ایک احساس پیدا ہوتا تھا بلکہ یہ دعائیں ایک ملکوتی سائبان بن کر ہمارے عزیز کےساتھ ساتھ رہتی تھیں . ہمارے ہاں ایسے موقع پر عربی زبان میں. ..فی امان اَلله ... اردو میں ...اللہ حافظ ... پنجابی میں ..رب راکھا .. اور پشتو میں ...خدائے پہ امان .... جیسے میٹھے بول بولے جاتے, جن سب کا "مطلب" ایک ہی...
Comments
Post a Comment