کیا واقعی اب واٹس ایپ مفت استعمال نہیں کر سکیں گے؟
دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کمپنی نے بڑا اعلان کردیا۔
واٹس ایپ مالکان کی جانب سے یہ بات بتائی گئی ہے کہ اب کاروباری سلسلے میں لوگ اس کا استعمال نہیں کر سکیں گے اس کے لئے سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔کمپنی نے یہ فیصلہ واٹس ایپ کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔

کمپنی نے واٹس ایپ چارجز کے حوالے سے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اب صارفین کے لئے بزنس ایپ اور واٹس ایپ بزنس(API) متعارف کروایا گیا ہے تاکہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کےچیٹنگ کے نظام کو بہتر اور منظم کرنے میں مددمل سکے۔اس سلسلے میں تمام صارفین کا بھی یہی خیال ہےکہ واٹسایپ تمام کاروباری اداروں کے لئے رابط قائم کرنے کاسب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے۔مزید براں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اب اپنی فراہم کردہ کچھ سروسز کا کاروباری اداروں سے معاوضہ وصول کرے گا یعنی اب چارجز لاگو ہونگے اور یہ معاوضہ واٹس ایپلیکیشن کے کاروبار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین واٹس ایپ کو دوستوں، رشتےداروں اور فیملی سے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کے باعث ھم مستقبل میں نئی نئی خصوصیات متعارف کرواتے رہیں گے تاکہ لوگوں کی چیٹ کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Comments
Post a Comment