پنجاب میں تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اسپورٹس کار لیمبر گینی کی قیمت ساڑھے (11) کروڑ روپے ہے اور گاڑی کی رجسٹریشن (45) لاکھ (32) ہزار روپے میں کی گئی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کچھ دن پہلے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سسٹم میں (10) کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی محکمہ ایکسائز نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی گئی۔