صرف 4 گولیاں اپنے پاس رکھیں اور خود کو دل کے دورے سے محفوظ رکھیں

Rao Junaid

معروف ماہر امراض دل اظہر محمود کیانی نےدل کے عارضہ سے بچاؤ کے لیے ایک بہترین اورآسان گیانسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کے لیے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس ہونی چاہیے جس میں چار گولیاں ڈسپرین، چار گولیاں اینجی سڈ اور ڈیپونڈ این ٹی فائیو سکن (Patch) موجود ہوں۔
مشہور ومعروف ہارٹ سرجن نے تمام لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو سینے کے درمیان میں کھچاؤ اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے، اسے پسینہ آ جائے،رنگ زرد ہو جائے، سانس لینے میں دشواری محسوس ہو، ایسا محسوس ہو کہ جیسا اس کے سینے پر کوئی بیٹھا ہوا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو دل کے دورے کی نشانی ہو گی.
اس موقع پر متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین گولی چبا کر نگل جانی چاہیے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ رکھ لینی چاہیے، سینے کے بائیں طرف Deponid این ٹی فائیو سکن (Patch) لگا لینا چاہیے، اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے ہو گی۔ اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔
 خواتین و حضرات کی عمر (40) سال سے زائد ہو چکی ہے انہیں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کٹ تیار کرکے اندرونی جیب یا لیڈیز اپنے ہینڈ بیگ میں اپنے پاس رکھیں، اس طرح دل کا دورہ پڑنے سے آپ موت کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

خنزیر کے گوشت کی چربی کہاں استعمال کی جاتی ہے آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے

فرعون خوفو 7 عجوبوں میں واحد عجوبہ ہے جو۔۔۔۔۔۔؟

کیا واقعی اب واٹس ایپ مفت استعمال نہیں کر سکیں گے؟