عام شہری، سوشل میڈیا اور پاکستان کی ترقی

اگر کسی پاکستانی کے یوٹیوب چینل کو آپ سبسکرائب کرتے ہیں، اس کو ویوز دیتے ہیں تو بظاہر اس کا مالی فائدہ اس شخص کو ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں جو ڈالر کی شکل میں پیمنٹ اس کو آتی ہے اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو بھی ہوتا ہے۔۔

ڈالرز کی صورت ملک میں فارن ریزرو اکٹھا ہوتا ہے۔۔ تجارتی خسارہ گرتا ہے، انفلیشن کم ہوتا ہے۔ ۔ جی ڈی پی بہتر ہوتا ہے۔۔۔!

کوئی پاکستانی فری لانسر آن لائن ورک کر رہا ہے تو بلا غرض اس کی ریٹنگ بہتر کرنے میں اس کی مدد کریں۔۔ وہ جو ڈالر کما کر پاکستان لا رہا ہے اس کا فائدہ ملک کو ہے اور پھر بطور اس کے شہری آپ کو بھی۔۔ اس کی پروفائل پر نیگیٹو فیڈبیک دے کر آپ اس کو نہیں اپنی دھرتی ماں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔۔

یاد رکھیں
"کسی کی کامیابی آپ کی ناکامی ہرگز نہیں ہے"

آپ کسی دوسرے ملک میں نوکری کر رہے ہیں اور اچھی پوزیشن پر ہیں تو کوشش کریں ذیادہ سے ذیادہ پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار دلوائیں۔۔ 
پورے گلف سے پاکستانیوں کا صفایا ہوتا جا رہا ہے جب کہ ان کی جگہ انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور فلپائن وغیرہ کے باشندے لے رہے ہیں۔۔ وجہ یہ ہے کہ ہم دیکھ نہیں سکتے کہ اگر میں کما رہا ہوں تو میرے محلے یا خاندان میں کوئی بھی شخص اتنا کما سکے۔۔۔

یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کے فارن Remittances بمشکل 14 بلین ڈالر تک پہنچتے ہیں جبکہ بھارت کے 80 بلین ڈالر کو کراس کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش بھی 16 بلین ڈالر کو پہنچ رہا ہے۔۔

"کسی کی کامیابی آپ کی ناکامی ہرگز نہیں ہے"

یہ کم سے کم چیزیں ہیں جو آپ پاکستان کے لیے کر سکتے ہیں۔۔

یقین رکھیں 
جب تک ہم ایک قوم بن کر نہیں سوچیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔۔

جب تک ہم ون یونٹ بن کر ایک دوسرے کا فائدہ نہیں سوچیں گے بطور قوم اس ملک کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔۔

ہمیں ایک دوسرے کی کامیابی کو نہ صرف برداشت کرنا ہے بلکہ اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔۔

فرض کیجئے!
آج اگر صرف ایک لاکھ پاکستانی اس پیغام پر لبیک کہتے ہوئے کسی چینل کو سبسکرائب کردیتے تو اس شخص کو بلاشبہ ڈالرز ہی ڈالز مل جائیں گے، پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا ہمارا نقصان کیا ہے؟؟ آج وہ کامیاب ہوگا تو کل اس کے پاس اتنے پیسے ہوں گے وہ کوئی بڑا بزنس شروع کرسکتا ہے جس کی وجہ سے روزگار کے مواقع آئیں گے، مینوفیکچرنگ بڑھے گی، امپورٹس گریں گی۔۔ 
وہ نہ بھی ایسا کچھ کرے تو بھی اس کا فائدہ ملک کو تو لازمی پہنچتا ہے۔۔۔

بس آج سے عہد کرلیں!!

جہاں کوئی پاکستانی دیکھیں گے اسے فائدہ پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے۔۔ چاہے آن لائن ورک ہو یا یوٹیوب چینل۔۔ کوئی کاروبار ہو یا بیرون ملک روزگار کے مواقع۔۔ 
آپ کا ایک سبسکرائب بٹن پریس کرنا بھی پاکستانی خزانے کے لیے خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔

کوئی سرکار ملک بدل نہیں سکتی جب تک قوم اپنا مزاج نہ بدل لے۔۔ 
ہمیں اپنا مزاج بدلنا ہے۔۔ 
حسد اور خود غرضی سے نکل کر سوچنا ہے۔۔۔

"کسی کی کامیابی آپ کی ناکامی ہرگز نہیں ہے"

سوچ کا زاویہ بدلیں۔!!
تب ہی پاکستان زندہ باد ہوگا۔۔۔ انشاءاللہ

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

خنزیر کے گوشت کی چربی کہاں استعمال کی جاتی ہے آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے

فرعون خوفو 7 عجوبوں میں واحد عجوبہ ہے جو۔۔۔۔۔۔؟

کیا واقعی اب واٹس ایپ مفت استعمال نہیں کر سکیں گے؟