یورپی ممالک میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد؟ وجہ جانئے

حالانکہ یورپ میں مسلمانوں کی تعداد بہت کم ہے اور مسلمان یورپ کی آبادی کا صرف (5) ہیں ۔لیکن کُچھ ممالک ایسے بھی ھیں جیسا کہ فرانس اور سویڈن جن میں مسلمان زیادہ تعداد میں آباد ہیں بین الاقوامی ادارے کے مطابق آنے والے وقت میں یورپ کی آبادی میں مسلم حصّہ میں اِضافہ کی توقع کی جا رہی ہے اور مسلمان کی تعداد ڈبل ہو سکتی ہے۔ ریسرچ سینٹر پیو کے2016 کے آبادی کے تخمینے کا استعمال کرتے ہوئے یہاں  یورپ میں آباد مسلمانوں کے بارے میں کچھ حقائق پیش کئے جا رہے ہیں۔

یورپ میں سب سے زیادہ مسلمان فرانس آور جرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔(2016) کے وسط میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق فرانس میں ملک کی آبادی کا 5.7 ملین مسلمان یعنی (ملک کی آبادی کا  8.8 فیصد) آباد ہیں۔جبکہ جرمنی میں 5 ملین مسلمان(ملک کی کل آبادی کا 6.1فیصد) آباد ہیں.

یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ جاری ہے اور آنے والی دہائیوں تک یہ اضافہ ہوتا رہےگا۔صرف (2006) کے درمیان سے لیکر (2016) کے وسط تک یورپ کی مسلمان آبادی میں %1 اضافہ ہوا ہےاور وہ %3.8 سے بڑھ کر %4.9(یورپ میں کل مسلم کی تعداد19.5 سے25.8ملین)ہو گئی ہے۔
دوسرے یورپی باشندوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی آبادی کم عمر اور بچے بھی نسبتاً زیادہ ھیں.(2016) میں پورے یورپ میں مسلمانوں کی اوسطاً عمر(30.4) تھی جو کہ دوسرے یورپی باشندوں سے43.8 سے 13 سال کم تھی۔اسطرح یورپ میں سب سے زیادہ نوجوان یا کم عمر آبادی مسلمانوں کی ہے۔اس کے علاؤہ ایک مسلمان عورت سے(2.6) بچوں کی پیدائش متوقع ہوتی ہے جبکہ غیر مسلم عورت سے(1.6) بچے متوقع ہوتے ہیں۔

دوسری جگہوں سے نقل مکانی بھی مسلمانوں کی تعداد میں اضافےکا بہت بڑا سبسب ہے۔ایک اندازہ کے مطابق(2.5) ملین مسلمان ملازمت، پناہ کی تلاش، تعلیم اور دیگر وجوہات کی بنا پر یورپ کا رخ کرتے ہیں۔(1.3) ملین سے زیادہ مسلمانوں کو مہاجر کا درجہ حاصل ھو گیا ھےاور جبکہ 2.50 لاکھ مسلمان اس عرصے کے دوران اس علاقے کو چھوڑ کر چلے بھی گئے ہیں اضافےکی دوسری وجہ اموات سے ذیادہ قدرتی پیدائش(2.9) ملین زیادہ ہے.

تمام یورپ میں مسلمانوں کے حوالے سے نظریات میں فرق ہے۔ (2016) میں  ریسرچ سینٹر پیو کے (10) ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق جنوبی اور مشرقی یورپ میں مسلمانوں کے متعلق منفی خیالات بہت زیادہ ھیں۔جبکہ انگلینڈ،سویڈن،جرمنی،نیدرلینڈ کے باشندے مسلمانوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

خنزیر کے گوشت کی چربی کہاں استعمال کی جاتی ہے آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے

فرعون خوفو 7 عجوبوں میں واحد عجوبہ ہے جو۔۔۔۔۔۔؟

کیا واقعی اب واٹس ایپ مفت استعمال نہیں کر سکیں گے؟