حرام اور حلال گوشت کی پہچان
Rao Junaid
آج کے نفسا نفسی کے دور میں لوگ لالچ میں اتنا آگے نکل گئے ہیں کے وہ پیسے کمانے کے لئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔ اب گوشت ایک ایسی اشیاء ہے جسے ہم مسلمان کھاتے ہیں لیکن اِس کے لیے ضروری ہے کہ گوشت حلال جانور کا ہو لیکن کُچھ بےضمیر لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر کے حرام گوشت بیچ دیتے ہیں آج کل لوگ حلال گوشت کی بجائے گدھے اور دیگر جانوروں کا گوشت حلال جانور کا نام دے کر فروخت کر دیتے ہیں۔
اِس صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوام کو کُچھ ضروری ہدایات دی گئی ہیں جن پر عمل کر کے حرام کھانے سے بچ سکتے ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گائے اور بکرے کے گوشت کے ریشے ذرا سخت ہوتے ہیں، گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا پکڑیں، اس کو ہتھیلی پر بالکل سیدھا رکھیں اور اگر نہ گرے تو سمجھ لیں کہ حلال گوشت ہے لیکن اگر گر جائے تو کچھ گڑبڑ ہے کیونکہ گدھے کے گوشت کے ریشے نرم ہوتے ہیں۔
گدھے کے گوشت کا رنگ گہرا جامنی ہوتا ہے ، ہڈیاں بکرے سے مختلف اور گوشت میں ہلکی مٹھاس ہوتی ہے۔

Comments
Post a Comment